انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 18 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان

پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، پیر کو لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے یکم سے 21 دسمبر تک کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔

محمد وسیم کے مطابق ٹیسٹ سکواڈ کے کپتان بابراعظم ہوں گے، دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، اظہر علی، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، امام الحق، محمد علی، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔

سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور رہ جانے والے پلیئرز سے متعلق ایک سوال کے جواب میں چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ محدود تعداد میں پلیئرز کا انتخاب کیا جاتا ہے اگر بتائے گئے ناموں کی بنیاد پر جائیں تو پھر 40 رکنی سکواڈ بنانا پڑے گا۔

پاکستان کے دورے پر آنے والی انگلش ٹیم یکم سے پانچ دسمبر تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ، نو دسمبر سے 13 دسمبر تک ملتان میں دوسرا ٹیسٹ اور 17 سے 21 دسمبر تک کراچی میں تیسرا ٹیسٹ میچ کھیلے گی، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button