ایشیا ہاکی کپ :پاکستان اور بھارت کا میچ ایک ایک سے برابر

انڈونیشیا میں جاری ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف کھیلا جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جکارتہ ہاکی گراؤنڈ میں پاک بھارت دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز سے میچ کا آغاز کیا، بھارت نے پہلے کوارٹر میں پنالٹی کارنر پر گول کرکے سبقت حاصل کی، جو تین کوارٹر تک برقرار رہی جبکہ چوتھے کوارٹر کے آخری منٹوں میں پاکستان نے رانا وحید کے گول کے ذریعے میچ کو برابر کیا۔

میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے مگر ان سے فائدہ نہ اٹھایا جاسکا، پاکستان کے گول کیپر اکمل حسین نے بھی بھارت کے تین یقینی گول بچائے۔ پاکستانی ٹیم اپنا اگلا میچ انڈونیشیا کے خلاف منگل کو پاکستانی وقت کے مطابق سوا دو بجے کھیلے گی ۔ دوسری جانب بھارتی ٹیم جاہان کے خلاف میدان میں اترے گی۔ ایشیا ہاکی کپ میں اس سے پہلے کھیلے گئے میچز میں جاپان نے اندونیشیا کو نو صفر سے شکست دی۔ کوریا نے بنگلہ دیش کے خلاف ایک کے مقابلے میں چھے گول سے کامیابی پائی۔ ملائیشیا نے عمان کو سات صفر سے ہرایا۔

قومی ہاکی سکواڈ میں پرفارمنس کی بنیاد پر کھلاڑیوں میں گول کیپرز اکمل حسین اور عبداللہ اشتیاق خان، ڈیفنڈرز مبشر علی، عماد شکیل بٹ، حماد الدین انجم، محمد عبداللہ، رضوان علی، مڈ فیلڈرز عمر بھٹہ، علی شان، معین شکیل، عبدالحنان، جنید منظور، غضنفر علی، اٹیکرز ابوبکر محمود، اعجاز احمد، رانا عبدالوحید، محمد سلمان رزاق، رومان ، افراز اور عبدالحنان شاہد شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button