ایشیا ہاکی کپ: پاکستان کے ہاتھوں انڈونیشیا کو 13-0 سے شکست

پاکستان نے انڈونیشیا کو صفر کے مقابلے میں 13 گول سے ہراکرایشیا ہاکی کپ ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے شہرجکارتہ میں جاری ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے میزبان انڈونیشیا کے خلاف گولز کی بارش کردی،پہلے ہاف کے اختتام تک پاکستان کو نو صفر کی برتری حاصل تھی، آخری دوکواٹر میں پاکستان نے چار چار گول کیے۔

قومی کھلاڑی رضوان علی نے ہیٹ ٹریک اسکور کی، رانا وحید، عبدالمنان اور اعجاز احمد نے دو مبشر علی، غضنفر علی، علی شان اور معین شکیل نے ایک ایک گول کیا۔

رپورٹس کے مطابق میچ کے بہترین کھلاڑی رانا وحید قرار پائے، پاکستان تیسرا میچ 26 مئی کو جاپان کےساتھ کھیلےگا۔

قومی ہاکی سکواڈ میں گول کیپرز اکمل حسین اور عبداللہ اشتیاق خان، ڈیفنڈرز مبشر علی، عماد شکیل بٹ، حماد الدین انجم، محمد عبداللہ، رضوان علی، مڈ فیلڈرز عمر بھٹہ، علی شان، معین شکیل، عبدالحنان، جنید منظور، غضنفر علی، اٹیکرز ابوبکر محمود، اعجاز احمد، رانا عبدالوحید، محمد سلمان رزاق، رومان ، افراز اور عبدالحنان شاہد شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button