باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں 18 تمغے جیتنے والی پاکستانی ٹیم کی وطن واپسی

اولمپیا امیچر ایشیا باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں 14 گولڈ میڈلز سمیت 18 تمغے جیتنے والی پاکستانی تن سازوں کی ٹیم تھائی لینڈ سے وطن واپس پہنچ گئی۔

تھائی لینڈ میں تین روزہ اولمپیا امیچر ایشیا باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں 33 کیٹیگریز میں 18 میڈلز جیتنے والی پاکستانی تن سازوں کی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ایونٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، تھائی لینڈ، ملائیشیا سمیت 16 ممالک کے تن سازوں نے حصہ لیا تھا، جس میں پاکستانی تن سازوں نے 14 گولڈ میڈل اپنے نام کئے، تمام فاتحین نے اپنے میڈلز شہدائے پاکستان کے نام کئے۔عدنان شیخ نے مینز فزیک میں گولڈ کیساتھ پرو کارڈ بھی اپنے نام کرلیا جبکہ خضر بٹ نے سینئر باڈی بلڈنگ میں گولڈ اور کلاسک فزیک میں سلور میڈل جیتا، سینئرز کی دو مختلف ویٹ کیٹیگریز میں محمد ذیشان برانز اور گولڈ جیتنے میں کامیاب رہے۔

پاکستان کے ناصر خان نے ماسٹر کیٹیگری میں سلور اور فیشن ماڈل میں برانز میڈل جیتا، وجاہت جونیئر مینز فزیک میں گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے، 18 سالہ نعمان نے بینچ پریس، ڈیڈلفٹ اور اسکواڈز میں گولڈ میڈلز جیتے۔پاکستان کے 22 سالہ مبشر اور 20 سالہ زین نے جونیئر باڈی بلڈنگ و جونیئر کلاسک فزیک میں گولڈ میڈلز اپنے نام کئے، ایونٹ کی جونیئر باڈی بلڈنگ و جونیئر کلاسک کیٹیگری میں پاکستان کے 23 سالہ وسیم بشیر نے 2 گولڈ میڈلز جیتے۔

Related Articles

Back to top button