حاملہ ہو کر ثانیہ مرزا کو ڈھیروں سیب کیوں کھانا پڑے؟


پاکستانی سٹار کرکٹر شعیب ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو حاملہ ہونے کے بعد تب عجیب صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جب انکی والدہ نے انہیں صبح دوپہر، شام ڈھیروں سیب کھلانا شروع کر دیے۔ شعیب کے مطابق ثانیہ کی والدہ کا اصرار تھا کہ جتنے زیادہ سیب کھائے جائیں گے، بچے کی رنگت بھی اتنی ہی سفید ہو گی۔
شعیب ملک نے ندا یاسر کے شو میں گوری رنگت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی ہر خاتون کو یہ اعتماد ہونا چاہئے کہ وہ خوبصورت ہے، شعیب کا کہنا تھا کہ دنیا کی تمام خواتین خوبصورت ہیں اور انہیں چاہیے کہ وہ اس بات پر یقین بھی رکھیں اور پُر اعتماد رہیں، گوری رنگت پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب نے بتایا کہ ان کی ساس ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو دوران حمل زیادہ سے زیادہ سیب کھلاتی تھیں، کیوں کہ ان کا ماننا تھا کہ سیب کھانے سے گورا بچہ پیدا ہوتا ہے، شعیب ملک کی اس بات پر اداکارہ اشنا شاہ نے کہا کہ آپ کا بیٹا تو گورا ہی ہے جس پر شعیب ملک نے کہا کہ دیکھیں ان کی ساس کا ٹوٹکا کام کر گیا لہٰذا آپ سب خواتین کو سیب کھانے کا مشورہ دے دیں۔
اپنی ذاتی زندگی کے متعلق بتاتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ ثانیہ اور مجھ میں سے کوئی بھی ایک دوسرے پر ڈومینیٹ نہیں کرتا لیکن اگر میں کسی بات پر اڑ جاؤں تو میں بہت ضدی ثابت ہوتا ہوں۔ جب پوچھا گیا کہ انہیں ثانیہ کی کس بات سے ڈر لگتا ہے تو شعیب نے بتایا کہ ان کا پسندیدہ مشغلہ پتنگ اُڑانا ہے لیکن اگر وہ دو دن سے زیادہ دن اس شوق کو پورا کرنے چلے جاتے ہیں تو ثانیہ بُرا مان جاتی ہیں جس سے وہ ڈرتے ہیں۔ شعیب نے شادی شدہ خواتین کو مشورہ دیا کہ انہیں چاہئے کے وہ اپنے شوہروں کو اپنے شوق پورے کرنے دیں، لیکن ضروری ہے کہ وہ شوق ایسے ویسے نہ ہوں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اگلی اولاد کی خوشخبری کب دیں گے، تو سابق کپتان نے کہا کہ میری اہلیہ ایتھیلیٹ ہیں لہذا جیسے میں یہ پسند نہیں کروں گا کہ کوئی مجھے کھیلنے سے روکے، اسی طرح ثانیہ کے لیے ابھی یہ مناسب نہیں ہوگا کہ مزید اولاد پیدا کی جائے لہٰذا یہ فیصلہ میں نے ان پر چھوڑ دیا ہے کہ وہ جب تک چاہیں اپنا کیریئر جاری رکھیں باقی جو اللہ کی مرضی۔
پروگرام کے دوران سانولی سلونی رنگت والی اُشنا شاہ نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگوں کو کالے رنگ سے کیا مسئلہ ہے جب کہ تو کرش اداکار ’کوبی بریانٹ‘ بھی کالی رنگت کے ہی حامل ہیں۔ اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے والد کا تعلق فارس سے تھا اور میرے ددیال میں سب لوگ گورے تھے، ایک دن ایک تقریب میں میرے ایک انکل نے مجھے کہا کے تم 60 فیصد خوبصورت ہو اور 40 فیصد پُرکشش ہو، یہ سُن کر میں حیران رہ گئی کہ لوگوں کے ذہن میں خوبصورتی کا تعلق گوری رنگت سے ہی کیوں ہے۔ اُشنا کا کہنا تھا کہ ہماری شوبز انڈسٹری میں سانولی رنگت والی بہت سی پیاری اداکارائیں موجود ہیں، اشنا نے بتایا کہ ہمارے خاندان میں یہ مانا جاتا ہے کہ اگر کوئی شخص آپ کے اُوپر سے کود جائے تو آپ کا قد چھوٹا رہ جاتا ہے۔

Related Articles

Back to top button