صرف کام کرنیوالے افراد ہی پی سی بی کا حصہ رہیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ صرف کام کرنے والے افراد ہی پی سی بی کا حصہ رہیں گے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ‌ بورڈ نے صوبائی ٹیموں کے کوچز کو کھلاڑیوں کی پرفارمنس بہتر بنانے کے ساتھ اپنی کارکردگی میں بہتری کا واضح پیغام دیا ہے ، ورچوئل اجلاس میں بورڈ سربراہ رمیز راجہ نے صوبائی ٹیموں کی کوچز کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔

کھلاڑیوں‌ کے انتخاب کے حوالے سے بھی کوچز کے کردار پر بھی سوال اٹھائے گئے ہیں‌ جبکہ مستقبل میں انہیں سلیکشن امور میں شامل نہ کرنے کے بارے میں بھی صاف صاف بتا دیا گیا ہے۔

رمیز راجہ نے موقف اپنایا کہ کھل کر کام کریں اور کھلاڑیوں سے بہتر پرفارمنس لینے کے لیے اپنی پلاننگ کا ازسر نو جائزہ لیں ، پاکستان کرکٹ کو ٹھیک کرنے کے لیے بہت سی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں لہٰذا سب کو ٹھیک کام کرنا ضروری ہے۔

Related Articles

Back to top button