پاکستانی نژاد سابق باکسر چیمپئن عامر خان کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر باکسر عامر خان نے ایک پیغام میں اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ مجھے اپنے 27 سالہ کیرئیر پر فخر ہے، اپنے مداحوں، دوستوں اور فیملی کا شکر گزار ہو۔

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے کیرئیر کی چند تصاویر بھی شیئر کیں ہیں۔

واضح رہے کہ عامر خان نے اپنے باکسنگ کیرئیر میں 34 فائٹس جیتیں اور 6 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔طویل عرصے تک پروفیشنل باکسر رہنے والے عامر خان نے لائٹ ویلٹر ویٹ کے درجے میں ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کا ٹائٹل 2009ء سے 2012ء تک اپنے نام کیا تھا۔وہ انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کے 2011ء میں بھی عالمی چیمپیئن رہے جبکہ عامر خان نے کامن ویلتھ گیمز میں لائٹ ویٹ کا ٹائٹل 2007ء کے بعد 2008ء بھی جیتا تھا۔

خیال رہے کہ 8دسمبر 1986ء کو بولٹن میں پیدا ہونے والے عامر خان کے والدین کا تعلق پاکستان کے علاقے جہلم سے ہے جبکہ کہ ان کے اہل خانہ میں اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ ساتھ ایک بیٹا اور دو بیٹیاں بھی شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button