گال ٹیسٹ دوسرا میچ:پہلے روزسری لنکا کے پاکستان کیخلاف6وکٹوں پر 315 رنز

گال ٹیسٹ سیریز کے دوسرےاور آخری میچ کے پہلے روزکے کھیل کے اختتام تک سری لنکا نے پاکستان کیخلاف 6 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 315 رنزبنا لئے۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز نروشن ڈکویلا 42 اور ڈینوت ویلانگے 6 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 40، اوشاڈا فرنینڈو 50، کوشل مینڈس 3 اور اینجلو میتھیوز 42، دنیش چندیمل 80 اوردھننجایا ڈی سلوا 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستانی ٹیم کی جانب سے محمد نواز نے 2 جبکہ نعمان علی، یاسر شاہ اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دریں اثںا سری لنکا کے کپتان ڈیموتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی پاکستان کو شکست دیکر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی پوزیشن مستحکم کریں، سری لنکا نے دوسرے میچ میں ایک تبدیلی کی ہے، آستریلیا کے خلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ اسپنر ڈینوت ویلانگے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انجری کے شکار شاہین آفریدی کی جگہ نعمان علی جبکہ اظہر علی کی جگہ فواد عالم کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے سکواڈ میں کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، فواد عالم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، محمد نواز، نعمان علی، یاسر شاہ، حسن علی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

میزبان سری لنکن سکواڈ میں کپتان ڈیموتھ کرونارتنے، اوشاڈا فرنینڈو، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دنیش چندیمل، دھننجایا ڈی سلوا، نروشن ڈکویلا، رمیش مینڈس، پربت جے سوریا، ڈینوت ویلانگے اور اسیتھا فرنینڈو شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button