فیفا ورلڈ کپ: ایران کے ہاتھوں ویلز کو 0-2 سے شکست

فیفا ورلڈکپ 2022کے گروپ بی کے میچ میں ایران نے ویلز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 0-2 گول سے ہرا کا فتح سمیٹ لی۔

قطر کےاحمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایران اور ویلز کی ٹیموں نے دونوں ہاف میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، مقررہ وقت کے بعد اضافی وقت میں ایران کی ٹیم نے دو گول داغ دیئے۔ایران کی جانب سے 98 ویں منٹ میں روزبا چشمی اور 101 منٹ میں رامن رضائن نے گول اسکور کیے، ایونٹ میں ویلز کے خلاف کامیابی کے ساتھ ہی ایران نے فیفا ورلڈکپ 2022 میں پہلی کامیابی سمیٹ لی ہے۔

دریں اثنا ایران کو انگلینڈ کے ہاتھوں 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست ہوئی تھی جبکہ اس میچ میں ایرانی گول کیپر زخمی ہوگئے تھے۔دوسری جانب ویلز اور امریکہ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔

Related Articles

Back to top button