سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سریز کیلئے 18رکنی قومی سکواڈکا اعلان

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سریز کیلئے 18رکنی قومی سکواڈکا اعلان کر دیا گیا ہے۔

قومی سکواڈ میں تین اوپنرز، چار مڈل آرڈر بیٹرز، تین آلراؤنڈرز، دو وکٹ کیپرز، دو اسپنرزاور چار فاسٹ باؤلرز پر مشتمل ہے۔مکمل فٹنس حاصل کرنے والے یاسر شاہ کے علاوہ سلمان علی آغا کی بھی اسکواڈ میں واپسی ہوئی۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 4224 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 88 وکٹیں بھی حاصل کررکھی ہیں۔ا نجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر ہونے والے محمد نواز کو دورہ سری لنکا کے لیے دوبارہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہوگئے ہیں۔

توشہ خانہ لوٹنے والے کپتان نے سعودی شہزادے کو کیسے ناراض کیا؟

18 رکنی اسکواڈ میں شامل بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان، وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی کنڈیشنز کو پیش نظر رکھتے ہوئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے، یاسر شاہ کی شمولیت سے ہمارا اسپن اٹیک مضبوط ہوا ہے۔ انہیں ساجد خان کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

محمد وسیم کا کہنا آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے نتائج آئیڈیل نہیں تھے تاہم بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم نے مہمان ٹیم کے خلاف بھی بہتر کرکٹ کھیلی تھی، جس کی وجہ سے انہوں نے اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کیں۔

Related Articles

Back to top button