کامن ویلتھ گیمز ،2پاکستانی باکسرغائب ،تلاش کیلئے کمیٹی تشکیل

برطانیہ کے شہربرمنگھم میں جاری کامین ویلتھ گیمز میں شرکت کیلئے جانیوالے2پاکستانی باکسرغائب ہوگئے جبکہ ان کی تلاس کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاپتہ ہونے والے قومی باکسرز میں نذیر اللہ خان اورسلمان بلوچ کے نام زیرگردش ہیں جبکہ 9 اگست کو دستے کے دیگرکھلاڑیوں کے ساتھ واپس وطن پہنچنا تھا۔

رپورٹس کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے دیگر باکسنگ اسٹاف میں 3 باکسرزاورکوچ ارشد حسین بھی شامل تھے جو اِن دو کھلاڑیوں کے ہمراہ نہیں گئے تھے۔

باخبر ذرائع کے مطابق دونوں باکسرز کے پاسپورٹس اور ٹکٹس قومی دستے کے حکام کے پاس ہیں جبکہ حکام نے پولیس اور گیمز انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔

ادھر صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن خالد محمود نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ غائب باکسرز کی تلاش کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی، دونوں فائٹر واپسی سے 2 گھنٹے پہلے غائب ہوئے تو انگلش پولیس، ایونٹ آرگنائزنگ کمیٹی سمیت اداروں کوآگاہ کر دیا گیا ہے۔

قربانی کے جانور معیشت کی بہتری میں کیسے حصہ ڈالتے ہیں؟

یاد رہے کہ سری لنکا کے 2 اتھلیٹس بھی لاپتہ یوچکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button