پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو فتح کیلئے 194 رنز کا ہدف

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں پشاور زلمی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے کراچی کنگز کو فتح کے لیے 194 رنز کا ہدف دیا ہے، اوپننگ بلے باز حضرت اللہ نے 42 گیندوں پر 52 رنز کی شاندار اننگ کھیلی ، محمد حارث نے 27 گیندوں پر 49 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی جس میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے، شعیب ملک نے 21 گیندوں پر 31 سکور کیے، بین نے 15 گیندوں پر 26 سکور کیے۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 7ویں ایڈیشن کے 19ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کمر کی انجری، شاہد آفریدی پی ایس ایل 7 کے بقیہ میچز سے دستبردار

پشاور زلمی کی جانب سے حضرت اللہ زازی اور محمد حارث نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور بالرز کی ایک نہ چلنے دی لیکن محمد حارث 49 رنز بنانے کے بعد محمد نبی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، دونوں بلے بازوں نے 97 رنز کی شراکت قائم کی، مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں کراچی کی کنگز کی بیٹنگ جاری ہے۔

Related Articles

Back to top button