پی ایس ایل کا فائنل،قلندرز اور سلطانز کاٹاکراآج ہوگا

 لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین پی ایس ایل کا فائنل آج ہوگا ۔لاہور قلندرز اعزاز کا دفاع کرنے کیلیے پُرعزم ہیں جب کہ ملتان سلطانز کی نگاہیں بھی تیسرے ٹائٹل  پر مرکوز ہیں، بیٹنگ لائن ایک بار پھرچھکے چھڑانے کیلیے بے تاب ہو گی۔

ان فارم بولرز حریف بیٹرز پر ٹوٹ پڑنے کیلیے تیار ہیں، بہترین کرکٹرزسے مزین قلندرز نے ہدف کا دفاع نہ کرنے کا تاثر گذشتہ روز زائل کر دیا، بولنگ کمبی نیشن سے بھی بہتر کارکردگی کی امیدیں وابستہ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی فائنل میں یہی دونوں ٹیمیں ایکشن میں تھیں اور اب ری پلے ہوگا، لاہور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

Related Articles

Back to top button