ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ایکشن ری پلے کردے گا؟

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے ابتدائی دو میچز میں شکست کھانے کے بعد ایونٹ سے باہر ہونے کے خطرات سے دوچار پاکستانی ٹیم ایک بار پھر حیرت انگیز طور پر کم بیک کرتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے، یاد رہے کہ پاکستان نے 1992 کے ورلڈ کپ میں بھی اسی طرح ایونٹ سے باہر ہوتے ہوئے اچانک واپسی کی تھی اور تب بھی اس کا سیمی فائنل میں مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوا تھا اور پاکستان جیت کر فائنل میں پہنچ گیا تھا۔

آسٹریلیا میں جاری ورلڈ کپ میں بھی 1992 کی طرح پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ کے ساتھ ہونے جارہا ہے اور شاید اسی لیے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین جیت کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کو امید ہے کہ پاکستان نہ صرف سیمی فائنل جیتے گا بلکہ فائنل میں پہنچ کر ایک مرتبہ پھر ورلڈ کپ جیت لے گا۔ کچھ شائقین اس خواہش کا اظہار کر رہے ہیں کہ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بھارت کے ساتھ ہو۔

سیاست دان عوام کی بجائے گیٹ نمبر4 پربھروسہ کیوں کرتے ہیں؟

زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین کے خیال میں پاکستانی ٹیم نے جس طرح اپنے وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھا ہے اسے آئندہ میچز کے لیے فیورٹ قرار دیا جا سکتا ہے۔ پاکستانی ٹیم کے اچانک سیمی فائنل میں پہنچنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ میمز کا سلسلہ بھی جاری ہے جس میں پاکستانی شائقین روایتی حریف کو چوکنا ہونے کی وارننگ دے رہے ہیں۔

کرکٹ شائقین نے ٹوئٹر پر ’معجزہ‘ نامی ٹرینڈ سے سیمی فائنل میں رسائی کس جشن منایا۔ ایک ٹوئٹر صارف نے ریسلنگ کے مایہ ناز کھلاڑی انڈر ٹیکر کی ایک وڈیو پاکستانی پرچم لگا کر شیئر کی جس میں وہ تابوت میں لیٹے ہوئے ہیں، جب ایک اور ریسلر ان کو دیکھنے آتا ہے تو وہ اچانک ا ن کو گردن سے پکڑ لیتے ہیں۔ ایک صارف نے بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی کی ایک فلم کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کی جیت کو معجزہ قرار دیا، ایک ٹوئٹر صارف نے لوگوں سے بھری ٹرین کو ناراض شائقین سے تشبیہہ دیتے کہا کہ پاکستان کے ناراض شائقین واپس آتے ہوئے۔ کچھ ٹوئٹر صارفین نے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر نیدرلینڈز کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ نیدرلینڈز سے جنوبی افریقہ کی غیر معمولی شکست کے بعد کوارٹر فائنل کی شکل اختیار کر گیا تھا۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 128 رنز کا ہدف دیا تھا جسے پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

Related Articles

Back to top button