ویمنزT20ورلڈکپ:سرلنکا کے ہاتھوں سائوتھ افریقہ کو 3رنز سے شکست

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا ساؤتھ افریقا میں آغاز ہو گیا، میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں سری لنکا کی خواتین ٹیم نے ساؤتھ افریقا کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے کامیابی سمیٹ لی۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے گروپ اے کے پہلے میچ میں سری لنکا اور ساؤتھ افریقا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ سری لنکن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے،لنکن ٹیم کی جانب سے کپتان چماری اتاپاتو نے 50 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ وشمی گناراتنے نے 34 گیندوں پر 35 رنز بنائے، میزبان ٹیم کی جانب سے شبنم اسماعیل، میریزین اور نڈین نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ویمنزT20ورلڈکپ:سرلنکا کے ہاتھوں سائوتھ افریقہ کو 3رنز سے شکست

ہدف کے تعاقب میں ساؤتھ افریقن ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنا سکی اور محض 3 رنز سے شکست سے دوچار ہوئی، کپتان سن لوس نے 28 جبکہ اوپنر لاورا ولوارڈت نے 18 رنز کی اننگ کھیلی۔سری لنکن کپتان چماری اتاپاتو کو میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Related Articles

Back to top button