ڈیوس کپ: بھارتی ٹینس ٹیم کو پاکستان آنے کیلئے ویزے جاری

ڈیوس کپ میں شرکت کیلئے بھارتی ٹینس ٹیم کو پاکستان آنے کیلئے ویزے جاری کر دیے گئے۔
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی ٹیم کو ویزے جاری کردیے جس کے بعد بھارتی ٹینس ٹیم کا ڈیوس کپ کیلئے پاکستان آنا یقینی ہوگیا ہے۔بھارتی ٹینس ٹیم 28 جنوری کو دہلی سے اسلام آباد پہنچے گی، بھارتی ٹیم میں سات کھلاڑی اور پانچ آفیشلز شامل ہوں گے۔ڈیوس کپ کی کوریج کیلئے بھارتی صحافیوں کو بھی ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button