آئی سی سی کے سابق امپائر اسد رئوف انتقال کرگئے

آئی سی سی کے سابق انٹرنیشنل امپائر اسد رائوف 66 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں، اسد رائوف کے بھائی نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھائی کو سینے میں‌تکلیف محسوس ہوئی تو ہسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہیں‌ہو سکے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد رؤف کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا، اسد روف کے بھاءی طاہر کے مطابق وہ گھر جا رہے تھے اچانک ان کے سینے میں تکلیف ہوئی۔

بغاوت کے مقدمے میں‌گرفتار شہباز گل ضمانت پر رہا

66 سالہ اسد رؤف آئی سی سی کے ٹاپ امپائر رہے انہوں نے 64 ٹیسٹ، 139 ون ڈے اور 28 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں امپائرنگ کی۔

اس کے علاوہ انہوں نے 11 ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی سپروائز کیے۔

Related Articles

Back to top button