انگلش کائونٹی چیمپئن شپ:حارث رئوف نے ڈبیوپر6 وکٹیں اڑا دیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایاناز فاسٹ بائولر حارث رئو ف انگلش کائونٹی چیمپئن شپ میں یارکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈیبیو پر ہی 6 وکٹیں اڑا دیں۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر حارث رؤف نے گلوسٹر شائر کے خلاف پہلی اور دوسری اننگز میں باالترتیب 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جس کے باعث انکی ٹیم 6 وکٹوں سے فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ حارث نے پہلی اننگز میں 81 رنز کے عوض 3 جبکہ دوسری اننگز میں 96 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی تھی۔ دوسری جانب گلوسٹر شائر کی نمائندگی کرنے والے ظفر گوہر کوئی خاص کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، انہوں نے میچ میں محض دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ 40 رنز کی اننگز کھیلی۔

سری لنکا کو ایشیا کپ کرکٹ کپ 2022کی میزبانی کیلئے ڈیڈلائن

قبل ازیں انگلش کرکٹر ہیری بروک نے کہا تھا کہ حارث رؤف بہت ہی باصلاحیت بولر ہیں، انگلش کنڈیشنز میں کافی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں، اگر وہ یہاں پر پیس اور جارحیت کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہے تو انھیں کھیلتے ہوئے دیکھنا دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا۔

Related Articles

Back to top button