محمد حسنین کا بائولنگ ایکشن کلیئر قراردےدیا گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد حسنین کا بائولنگ ایکشن کلیئر قراردےدیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق بائولنگ ایکشن ٹیسٹ کے دوران محمد حسنین کے بازو کا خم 15 ڈگری سے کم رپورٹ ہوا ہے، ابتدائی طور پر جنوری میں آسٹریلیا کے ایک ڈومیسٹک ایونٹ کے دوران محمد حسنین کا بائولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا۔

شاران بلوچ، مرحومہ کریمہ بلوچ سے متاثر نکلی

فاسٹ بائولرمحمد حسنین نے آئی سی سی سے منظور شدہ لاہور کے ٹیسٹنگ سینٹر میں 21 مئی کو دوبارہ بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نے اس رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کو کلیئر قرار دیا۔

یا رہے کہ محمد حسنین کو آئی سی سی سے منظور شدہ لاہور کے ٹیسٹنگ سینٹر میں دیے گئے بائولنگ ایکشن ٹیسٹ کے بعد معطل کیا گیا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نے 21 جنوری کو دیے گئے اس ٹیسٹ کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

Related Articles

Back to top button