محمد نواز انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر

پی ایس ایل کی سابق چیمپیئن ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر محمد نواز انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ جمعہ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ آل راؤنڈر محمد نواز پاؤں کے فریکچر کے سبب پی ایس ایل کے بقیہ میچز نہیں کھیل پائیں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ محمد نواز کی جگہ دوسرے کھلاڑی کے نام اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔واضح رہے محمد نواز ان کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جو پچھلے سات سالوں سے کوئٹہ گیڈی ایٹرز کی ٹیم کا حصہ ہیں اور ٹیم کے ایک اہم کھلاڑی سمجھے جاتے ہیں۔
پی ایس ایل 7:پشاور زلمی کا ملتان سلطان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
پی ایس ایل کے اس سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مشکلات میں نظر آرہے ہیں اور ٹیم اب تک پانچ میں سے صرف دو میچ جیت کر چار پوائنٹس حاصل کرسکی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس سے قبل بولنگ ایکشن پر پابندی لگنے کے باعث اپنے فاسٹ بولر محمد حسنین کو کھوچکی ہے۔ سرفراز احمد کی ٹیم اپنا اگلا میچ ہفتے کو شاداب خان کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی۔