لاہور قلندرز کے اینتھم کی نئی ’’ویڈیو‘‘ جاری

لاہور قلندرز کی جانب سے پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے لیے اپنا نغمہ ’’بول قلندرز‘‘ کی نئی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔ پی ایس ایل ٹیم کے اینتھم کی ویڈیو پر ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے ڈانس کیا جسے صارفین کی جانب سے خاصہ پسند کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں غیر ملکی کھلاڑی راشد خان، ڈیوڈ ویزا، سمت پٹیل، ہیری بروک اور فل سالٹ کو دیکھا جا سکتا ہے جبکہ پاکستانی کھلاڑی فخر زمان، کامران غلام، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی و دیگر شامل ہیں۔ لاہور قلندر کے اینتھم کی ویڈیو میں ناصرف کھلاڑی ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں بلکہ رواں سیزن کے مقابلوں کے یادگار لمحات بھی دکھائے گئے ہیں۔

پی ایس ایل سیون اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو ہرا دیا

تاہم لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک 4 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے 3 میں کامیابی حاصل ہوئی، ٹیم آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔

Related Articles

Back to top button