دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا کے لیے اعلان کر دیا گیا ہے، کئی نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے جن میں صائم ایوب، عامر جمال، خرم شہزاد اور میر حمزہ شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم وہاب ریاض نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان ٹاپ اسکورر رہے لیکن ابھی اسکواڈ میں جگہ نہیں۔ ٹاپ آرڈر میں امام الحق، عبداللّٰہ شفیق اور شان مسعود پرفارم کر رہے ہیں۔حارث رؤف نے خود کو ٹیسٹ کھیلنے سے دستبردار کیا۔

وہاب ریاض نے کہا کہ دورے کے لیے حارث رؤف سے بات ہوئی تھی، ہم نے حارث کو ہر ممکن سہولیات دینے کی کوشش کی، فزیو نے بتایا کہ آگے جا کر فٹنس کا ایسا کوئی ایشو نہیں ہے، چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ اگلے تین ہفتوں میں بولنگ شروع کریں گے جبکہ محمد حسنین نے ورزش شروع کی ہے ایک سے دو ہفتوں میں وہ پریکٹس کا آغاز کریں گے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ حسن علی کی کاؤنٹی سیزن میں اچھی پرفارمنس رہی ہے ، تجربہ بھی ہے۔ حسن علی جیسا کھلاڑی ہے وہ آسٹریلیا میں پرفامنس دے گا۔قومی اسکواڈ میں شان مسعود، عامر جمال، عبداللّٰہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن علی، امام الحق شامل ہیں۔ خرم شہزاد، سرفراز احمد، سعود شکیل، میر حمزہ، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، صائم ایوب، شاہین آفریدی اور سلمان علی آغا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔وہاب ریاض نے بتایا کہ شاہنواز دہانی، شاداب خان، اسامہ میر، عثمان قادر اور محمد نواز کیمپ کو جوائن کریں گے، اسی طرح نعمان علی، کاشف علی، ارشد اقبال بھی کیمپ جوائن کریں گے۔

Related Articles

Back to top button