ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان پانچویں پوزیشن پر آگیا

ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان بنگلہ دیش کو 0-8 سے شکست دے کر پانچویں پوزیشن پر آگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کھیلے گئے مینز ایشیا ہاکی کپ میں پانچویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-8 سے شکست دی۔

میچ کے دوران پاکستان کی جانب سے مبشر علی نے دو جبکہ عبدل شاہد، افراز، رضوان علی، غضنفر علی، اعجاز احمد اور کپتان عمر بھٹہ نے ایک ایک گول کیا۔قومی ٹیم کو ہاف ٹائم تک محض دو گولز کی سبقت حاصل تھی تاہم تیسرے کوارٹر سے پاکستان نے جارحارنہ کھیل پیش کیا اور میچ کے اختتام تک 8 گولز کی برتری سمیٹی۔

نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کیخلاف درخواست خارج

رپورٹس کے مطابق ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کی کارکردگی شاندار رہی تاہم جاپان سے ہار نے قومی ٹیم کے ورلڈکپ میں رسائی کے خواب کو چکنا چور کردیا تھا۔

یادرہے کہ پاکستان نے ایونٹ میں بھارت سے میچ ڈرا، انڈونیشیا کو صفرکے مقابلے میں 13 گولز، 5 گولز کی شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ جاپان نے 2-3 سے ہرایا تھا۔

Related Articles

Back to top button