کینگروز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، تین میچوں کی سیریز میں 5 ریزرو کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے۔
قومی سکواڈ میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حارث رؤف اور شان مسعود کی ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی ہوئی، ان دونوں کھلاڑیوں کو بلال آصف اور عابد علی کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ یاسر شاہ کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔
منتخب ٹیسٹ سکواڈ کے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان محمد رضوان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم اور حارث رؤف شامل ہیں، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نعمان علی اور ساجد خان بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
مہندرا سنگھ دھونی کرکٹ کے بعد اداکاری کے میدان میں
سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زاہد محمود بھی سکواڈ میں شامل، ریزرو کھلاڑیوں میں کامران غلام، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ پی سی بی نے ثقلین مشتاق کو بھی مزید 12 ماہ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا، شان ٹیٹ 12 ماہ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیے گئے، محمد یوسف آسٹریلیا سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ ہوں گے، سپورٹ سٹاف کے دیگر ارکان میں منیجر منصور رانا اور فیلڈنگ کوچ عبدالمجید شامل ہیں۔
ٹیسٹ سیریز کے لیے شاہد اسلم سسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ اور ڈریکس سائمن اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ہیں، عماد احمد حمید میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر، کرنل (ر) عثمان انوری سیکیورٹی منیجر، طلحہ اعجاز (اینالسٹ) اور ملنگ علی مساجر ہوں گے۔