پاکستانی ویمز کرکٹ ٹیم کو آخری ون ڈے میں سری لنکا سے شکست

پاکستانی ویمز کرکٹ ٹیم کوسیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں سری لنکن ویمن ٹیم نے 93 رنز سے شکست دے دی۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنائے، مہمان ٹیم کی کپتان نے سنچری سکور کی۔

جنرل باجوہ کے ڈاکٹرائن میں سب سے بڑی خرابی کیا تھی؟

میزبان ٹیم پاکستان کا ہدف کے تعاقب میں آغاز اچھا نہ رہا اور 48 رنز پر 4 وکٹیں گر گئیں، عمیمہ سہیل اور عالیہ ریاض نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن عمیمہ سہیل کے آوٹ ہوتے ہی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔عمیمہ سہیل 40 اور عالیہ ریاض 56 رنز بنا کر آوٹ ہوئیں۔

عميمہ سہيل ہٹ وکٹ ہوئيں مگر فيلڈ امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار ديا، عميمہ چاليس اور عالیہ ریاض چھپن رنز بناسکيں۔ پاکستاني ٹيم ايک سو سڑسٹھ رنز پر آل آؤٹ ہوئي تو ميچ ترانوے رنز سے سری لنکا نے جيت ليا۔

ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں شکست کے باوجود پاکستان نے سیریز دو ایک سے جیت لی جبکہ پاکستان نے ٹی 20 سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button