کامن ویلتھ گیمز:پاکستانی اتھلیٹ شجر عباس سیمی فائنل میں پہنچ گئے

کامن ویلتھ گیمز میں شریک ہاکستانی نوجوان ایتھلیٹ شجر عباس سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

برطانیہ کے شہر برمنگھم کے الیگزنڈر اسٹیڈیم میں شجر عباس نے دو سو میٹر ریس کی ہیٹ میں پہلی پوزیشن پاکر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔

رپورٹس کے مطابق شجر عباس نے دو سو میٹر ریس 21.12 سکینڈز میں مکمل کی۔ شجر عباس سو میٹر ہیٹ میں چوتھے نمبر پر رہے تھے۔شجر اس سے پہلے کئی بین الاقوامی ایونٹس میں میڈلز جیت کر ملک کانام روشن کرچکے ہیں۔

اسحاق ڈار نے ARY سے دو کروڑ جرمانہ جیت کر عطیہ کردیا

یاد رہے کہ 25 سال بعد دو سو میٹر ریس میں کسی پاکستانی نے پہلی بار سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

Related Articles

Back to top button