“تبصرہ کرنے سے پہلے شیشہ دیکھ لیا کریں”

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر خود پر تنقید کرنے والوں کا کہا ہے کہ تبصرہ کرنے سے پہلے شیشہ دیکھ لیا کریں۔

شہبازشریف کی تیسری اہلیہ فرسٹ لیڈی بن گئیں؟

خیا رہے کہ وسیم اکرم نے کچھ روز قبل انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس پر صارفین نے طرح طرح کے تبصرے کیے، کسی نے سابق کرکٹر کو بوڑھے نہ ہونے کا طعنہ دیا تو کسی نے وزن پر بات کی۔

سوئنگ کے سلطان اب وسیم اکرم نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ میری تصویر پر کسی نے کہا کہ میں موٹا ہوگیا ہوں، کسی نے کہا کہ آپ بوڑھے کیوں نہیں ہوتے تو آپ کو بڑی فکر ہے۔

وسیم اکرم نے کہا میں نے لوگوں کی پروفائل جاکر دیکھیں، بڑے پتیلے جتنا منہ ہے اور دوسروں کو باتیں کرتے ہیں، میری درخواست ہے کہ تبصرہ کرنے سے پہلے شیشہ دیکھ لیا کریں۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم کی مذکورہ پوسٹ پر ان کے چاہنے والوں نے بڑی تعداد میں کمنٹس کیے اور انہیں ایسے ناقدین کو نظر انداز کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

Related Articles

Back to top button