پی ایس ایل سیون اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو ہرا دیا

پی ایس ایل 7 کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 42رنز سے شکست دے کر لگاتار پانچویں شکست سے دوچار کر دیا۔

لیگ کے 14ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو باؤلنگ کی دعوت دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز نے ٹیم کو 66رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا لیکن سکور پر ایلکس ہیلز 30 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔بابراعظم نے محمد نبی کو باؤلنگ پر متعارف کرایا جنہوں نے کپتان کے اعتماد پر پورا اُترتے ہوئے پال سٹرلنگ کو بولڈ کر دیا جنہوں نے 30 گیندوں پر 39رنز کی اننگز کھیلی۔

سپن بائولر شاداب خان نے شاندار فارم برقرار رکھتے ہوئے 19 گیندوں پر 34رنز سکور کیے اور کولن منرو کیساتھ 55 رنز بھی جوڑے لیکن بابراعظم کے عمدہ کیچ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کی اننگز کا خاتمہ کر دیا، کولن منرو پوری اننگز کے دوران مزاحمت کرتے نظر آئے اور 33 گیندوں پر صرف 33 رنز بنانے کے بعد کرس جورڈن کی دوسری وکٹ بن گئے۔

لاہور قلندرز کے اینتھم کی نئی ’’ویڈیو‘‘ جاری

اننگز کی آخری گیند پر اعظم خان آؤٹ ہوئے اور اسلام آباد یونایئٹڈ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے، لیگ میں پہلا میچ کھیلنے والے کرس جورڈن اور عثمان شنواری بالترتیب دو اور ایک وکٹ لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے 15رنز کے عوض چار وکٹیں لیں جبکہ ایک، ایک وکٹ وقاص مقصود، محمد وسیم جونیئر، حسن علی کے حصے میں آئی۔

Related Articles

Back to top button