کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیون کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیون کا اہم میچ آج لاہور میں کھیلا جارہا ہے جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہیں۔
میچ کا ٹاس ہوا تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسے جیت لیا، گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد بیٹنگ کی دعوت دیتے ہوئے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تب بھی بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں چار اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، ہم کوشش کریں گے کہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بڑا ٹوٹل اسکور کریں۔
اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کی چودھری برادران سے ملاقات طے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز نے کہا ہے کہ عمر اکمل کی پی ایس ایل میں واپسی ہوئی ہے آج وہ کوئٹہ کے لیے یہ میچ کھیلیں گے۔