آل راؤنڈر شاداب ریاض ثقلین مشتاق کے داماد بن گئے

شاہد آفریدی کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کو اپنا داماد بنانے کے فیصلے کے بعد اب ماضی کے معروف لیگ سپنر ثقلین مشتاق نے بھی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے ستارے شاداب ریاض کو اپنا داماد بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آل راؤنڈر شاداب خان اور ثقلین مشتاق کی بیٹی کا نکاح ہو گیا ہے اور ان کی شادی بھی جلد ہو جائے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور شان مسعود کے بعد شاداب خان چوتھے کرکٹر ہیں جنہوں نے کہ شادی کرنے کا اعلان کیاہے۔  شاداب خان نے سماجی رابطے کی  ویب سائٹ ٹوئٹر اور بلاگنگ سائٹ انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ ان کا نکاح ہوگیا ہے اور وہ اپنے نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔ کرکٹر نے مداحوں سے درخواست کی کہ ’میری اہلیہ اور ہمارے خاندان کا احترام کریں، آپ سب کے لیے دعائیں اور ڈھیر سارا پیار‘۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’میں سیقی بھائی یعنی ثقلین مشتاق کی فیملی کا حصہ بن گیا ہوں، جب میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کی تب سے میں اپنی نجی زندگی کو علیحدہ رکھنا چاہتا تھا، میرے اہل خانہ نے بھی اسی عمل کو ترجیح دی ہے، میری اہلیہ کی بھی یہی خواہش ہے، وہ چاہتی ہیں کہ ان کی زندگی نجی ہی رہے۔ انہوں نے ایک بار پھر مداحوں سے درخواست کی کہ میری اہلیہ اور ہمارے خاندان کے انتخاب کا احترام کریں، پھر بھی اگر آپ سلامی بھیجنا چاہتے ہیں تو میں اکاؤنٹ نمبر بھیج دوں گا۔’ شاداب خان کے نکاح کے اعلان کے بعد ٹینس سٹار کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اور اداکارہ اشنا شاہ نے بھی شاداب کو مبارک باد دی۔

کھلاڑیوں نے بھی شاداب خان کو شادی کے پیغامات بھیجے، انضمام الحق کے بھتیجے اور معروف کرکٹر امام الحق نے مزاحیہ انداز میں شاداب خان کی اہلیہ سے فکرمندی کا اظہار کیا اور انہیں اس نئے بندھن میں برداشت کرنے کی دعا کی۔ حسن علی نے شاداب خان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں خوش رہنے کی دعا کی۔ حارث رؤف، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز نے بھی شاداب خان کو مبارکباد کے پیغام بھیجے۔ شاداب خان کی پی ایس ایل ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی مبارک باد پیش کی گئی اور کپتان سے پوری ٹیم کو کھانا کھلانے کا کہا گیا۔ یاد رہے کہ حارث رؤف، شان مسعود اور شاداب خان کے بعد شاہین شاہ آفریدی بھی 3 فروری کو شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشا کے ساتھ شادی کرنے والے ہیں۔ آفریدی فیملی کے ذرائع نے بتایا کہ شاہین آفریدی اور انشا کے نکاح کی تقریب پاکستان سُپر لیگ کا سیزن شروع ہونے سے قبل 3 فروری کو کراچی میں ہوگی۔

بابر اعظم ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کے کپتان منتخب

Related Articles

Back to top button