شاہد آفریدی دبئی میں اپنا ریسٹورنٹ کھولنے کے لیے تیار

کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے بارے میں اطلاع ہے کہ انہوں نے دبئی نے میں لالہ آفریدی کے نام سے دیسی کھانوں کا ایک ہوٹل کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ آفریدی نے حال میں شیف کی جیکٹ میں اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ٹماٹر کاٹتے اور کھانا پکاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس سے پہلے شاہد آفریدی کو ہمیشہ بلے اور گیند کے ساتھ کرکٹ کے میدان میں اپنے کھیل کے جوہر دکھاتے ہوئے دیکھا گیا ہے لیکن یہ شاید کسی نے نہیں سوچا تھا کہ لالہ ایک دن شیف کے ایپرن میں بھی نظر آئیں گے۔ تاہم اب اطلاعات ہیں کہ آفریدی ممکنہ طور پر اپنا ریسٹورنٹ کھول رہے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے کھیلنے والے شاہد آفریدی نے اہنی ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ جلد وہ بڑا اعلان کریں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ اعلان انکے ریسٹورنٹ بارے ہو گا جسکا نام ممکنہ طور پر لالا دربار ہو گا کیونکہ انہوں نے اسی نام کا ہیش ٹیگ اپنی پوسٹ میں استعمال کیا اور لکھا کہ عوام شاندار تڑکے کے حامل ایسے ذائقے دار کھانے کے لیے تیار رہیں جس سے ان کے منہ میں پانی بھر جائے گا۔

کینگروز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

اس حوالے سے ریسٹورنٹ کے بزنس پیج پر بتایا گیا کہ یہ ایک پاکستانی کرکٹر کے دیسی ریسٹورنٹ کی چین ہو گی، البتہ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ اس کا مقام یا مینیو کیا ہو گا۔ ایک عالمی شہرت یافتہ کرکٹر کا ریسٹورنٹ ہونے کے ناطے اس میں کرکٹ کے کھیل کے جوش و جذبے کی چھاپ نمایاں ہو گی اور یہ چیز اس کے لوگو میں بھی نمایاں ہے۔

شاہد آفریدی کا روایتی انداز ریسٹورنٹ کے بینر میں نمایاں ہے لیکن سوال یہ ہے کہ مینیو اور پکوانوں کے نام کیا ہوں گے، سوشل میڈیا صارفین پوچھ رہے ہیں کہ کیا ان کے نام میں کرکٹر کے نام کی عرفیت کا استعمال کیا جائے گا جیسے کیا یہ ممکن ہے کہ ہمیں بوم بوم نان کے ساتھ لالہ کڑھائی کھانے کو ملے؟ یاد رہے کہ شاہد آفریدی کے نام سے جلد کی نگہداشت کا برانڈ ‘او لالا’ بھی چل رہا ہے جسکی مارکیٹنگ ایک پریمیئم کوالٹی رینج کے طور پر کی جاتی ہے، آفریدی ہوپ ناٹ آؤٹ نامی کپڑوں کے برانڈ کے بھی مالک ہیں۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی واحد پاکستانی کھلاڑی نہیں ہیں جنہوں نے کھانے کے کاروبار میں قدم رکھا ہے بلکہ ان سے قبل انضمام الحق، سعید انور اور شعیب ملک بھی اس میدان میں اتر چکے ہیں اور کامیابی سے چلا رہے ہیں، سعید انور اور انضمام ‘میٹ ون’ کے نام سے ایک گوشت کی دکان چلاتے ہیں جو تازہ اور صحت بخش گوشت فراہم کرتی ہے جبکہ شعیب ملک نے لاہور میں دی رائس باؤل کے نام سے ایک ریسٹورنٹ کھول رکھا ہے جو پرسکون ماحول میں ذائقےدار کھانا پیش کرتا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ شاہد آفریدی اپنے ریسٹورنٹ کا افتتاح کب کرتے ہیں؟

Related Articles

Back to top button