شعیب اختر اعزازی حج ادا کرنے سعودی عرب پہنچ گئے

راولپنڈی ایکسپریس کہلانے والے شعیب اختر سعودی حکومت کی جانب سے اعزازی حج کی دعوت قبول کرنے کے بعدسعودیہ پہنچ گے ہیں، جہاں سے وہ ٹوئیٹر پر اپنی روزانہ کی سرگرمیوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں۔ شعیب اختر نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں انہیں احرام پہنے دیکھا جا سکتا ہے، سپیڈ سٹار نے لکھا کہ سعودی عرب کے اسٹیٹ گیسٹ کے طور پر اعزازی حج ادا کرنے جا رہا ہوں، میں مکہ میں مسلم دنیا کے رہنماؤں کی کانفرنس سے بھی خطاب کروں گا۔

یاد رہے کہ شعیب اختر نے 2011 کے ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ وہ اپنے کیریئر میں تیز ترین بائولنگ

کیا شہباز شریف سازشی عمران کا مقابلہ کر پائیں گے؟

اٹیک کی وجہ سے جانے جاتے تھے۔

راولپنڈی ایکسپریس کی بائولنگ رفتار ایک سو میل فی گھنٹہ تھی جس وجہ سے ان کے مداح انہیں ’’راولپنڈی ایکسپریس‘‘ کہتے تھے، شعیب اختر نے سعودی حکومت کی جانب سے اعزازی حج کی آفر کرنے پر اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ شعیب اختر نے ٹوئیٹر پر ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں وہ مکہ کلاک ٹاور کی سب سے آخری منزل پر ٹہلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، شعیب اختر نے مکہ کلاک ٹاور سے خانہ کعبہ کی ویڈیو بھی بنائی اور مداحوں کو بھی یہ نظارہ دیکھنے کا موقع فراہم کیا۔

Related Articles

Back to top button