سری لنکا کی ایشیا کرکٹ کپ 2022 کی میزبانی سے معذرت

ملک میں جاری شدید سیاسی و معاشی بحران کے باعث سری لنکا نے ایشیا کرکٹ کپ 2022 کی میزبانی سے معذرت کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو ایونٹ کی میزبانی سے متعلق اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

فیصل میر نے لاہور کے ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات جمع کروا دئیے

سری لنکن میڈیا کے مطابق ایس ایل سی نے اپنے فیصلے کے بارے میں اے سی سی کو آگاہ کردیا اور کہا کہ وہ ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال کی وجہ سے ملک میں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ امسال اگست اور ستمبر میں آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل منعقد ہونا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں ایونٹ کے انعقاد کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے۔ تاہم ایشیا کرکٹ کپ بھارت سمیت کسی بھی ایشیائی ملک میں ہو سکتا ہے۔

سری لنکا ممکنہ طور پر یو اے ای کرکٹ بورڈ سے درخواست کرے گا کہ وہ ایک ایسے مقام کا انتخاب کرے جہاں وہ ایونٹ کی میزبانی کر سکے۔

Related Articles

Back to top button