T20ورلڈکپ ،بھارت کا پاکستانی بلائنڈ ٹیم کو ویزے دینے سے انکار

بھارت نے پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیا جس کے باعث قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم ورلڈکپ میں شرکت سے محروم ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ نے قومی بلائنڈ ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو کلیئرنس دینے سے انکار کیا جس کے بعد سفارت خانے نے ویزہ جاری نہ ہونے کی تصدیق کردی۔بھارت کی جانب سے ویزے جاری نہ ہونے کے باعث قومی ٹی ٹونٹی ٹیم بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم رہ گئی۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان بلائنڈ کونسل سید سلطان نے کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے اس اقدام پر حرانی کا اظہار کیا ہے۔

یادرہے کہ بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ 5 سے 17 دسمبر تک بھارت میں منعقد کیا جائے گا، جس کے لیے قومی ٹیم کو اتوار کے روز بھارت روانہ ہونا تھا۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ قومی ٹی ٹوینٹی بلائنڈ ٹیم اس سیزن کی مضبوط ٹیم تھی۔

Related Articles

Back to top button