آسٹریلیاکیخلاف ٹیسٹ سیریز،ایک اور قومی کرکٹر انجری کاشکار

آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم فٹنس مسائل سے دوچار ہے خرم شہزاد کے بعد اسپنر نعمان علی بھی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے، نعمان علی کا میلبرن اسپتال میں اپینڈیکس کا آپریشن ہوا۔نعمان علی نے گزشتہ روز اچانک پیٹ میں شدید درد کی شکایت کی، جس کے نتیجے میں ان کے ایمرجنسی میں معائنہ اور اسکین کیے گئے جس میں اپینڈیکس کی تشخیص ہوئی۔
بعد ازاں سرجن کے مشورے پر آج صبح ان کی لیپروسکوپک اپینڈیکٹومی کروائی گئی۔ سرجری کے بعد وہ بہتر ہیں، آج شام میں انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا تاہم ڈاکٹر نے نعمان علی کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button