ایشیا کپ 2022:روایتی حریف پاکستان بھارت28 اگست کو مدمقابل ہونگے

ایشین کرکٹ کونسل نے دبئی میں ہونیوالے ایشیا کپ 2022 کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے مطابق روایتی حریف پاکستان بھارت28 اگست کو مدمقابل ہونگے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے صدرجے شاہ نے تصدیق کی ہے کہ ٹورنامنٹ کے مکمل شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے،میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ 27 اگست کو سری لنکا اور افغانستان ہوگا۔ ایشین ٹائٹل پر حکمرانی کی جنگ 27 سے شروع ہوگی جبکہ ایونٹ کا فائنل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2021 کے بعد پہلی بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، ایونٹ میں قومی ٹیم نے بھارتی سورماؤں کو بابراعظم کی قیادت میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ کا انعقاد ہر2 سال بعد کیا جاتا ہے تاہم 2020 میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے کوروناکے باعث ٹورنامنٹ منسوخ کر دیا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر ،اراکین سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد منظور

واضح رہے کہ سال 2023 میں ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

Related Articles

Back to top button