میراڈونا کی یاد میں مختص کیے گئے جہاز کی نمائش

ارجنٹینا کو فٹ بال ورلڈکپ جتوانے والے سابق لیجنڈ میراڈونا کی یاد میں مختص کیے گئے جہاز کی نمائش کردی گئی، 12 سیٹوں والے ٹینگو ڈی ون زیرو ایس جہاز کو ایک ارجنٹائن کی کمپنی نے فنانس کیا ہے جسے اڑتے میوزیم کا نام دیا گیا ہے۔

یہ جہاز ارجنٹائن اور دنیا کے دیگر حصوں سے ہوتا ہوا رواں سال فٹ بال ورلڈکپ کے لیے قطر پہنچے گا، طیارے کی رونمائی رواں ہفتے بیونس آئرس میں ہوئی جس میں انکے اہلخانہ اورسابق ساتھی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ان کی بیٹی ڈلما میراڈونا نے کہا لوگوں کا ان کے لیے پیار تصور سے بھی کہیں زیادہ ہے۔طیارے کو میراڈانا کی تصاویر سے سجایا گیا ہے، جن میں وہ تصویر بھی شامل ہے جس میں وہ ورلڈ کپ کی ٹرافی کو چوم رہے ہیں۔

زرداری نے ایک منجھے ہوئے کپتان کو کیسے کلین بولڈ کیا؟

طیارے کے پروں پر ان کے وہ دو گولز کی تصویر ہے جو انہوں نے 1986 میں ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کے خلاف فتح کے لیے اسکور کیے تھے۔

Related Articles

Back to top button