وسیم اکرم نےایک روزہ کرکٹ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ون ڈے ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں وسیم اکرم کا کہنا تھاکرکٹ حکام کو 50 اوورز کے میچز ختم کرنے پر غور کرنا چاہیے، بحیثیت کمنٹیٹر بھی مجھے اب ون ڈے کرکٹ طویل لگتی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں زیادہ تر کھلاڑی ٹی20 اور ٹیسٹ کرکٹ پر فوکس کررہے ہیں، اس لیے مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو ون ڈے کا کلینڈر ختم کردینا چاہیے۔

فیصل میر نے لاہور کے ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات جمع کروا دئیے

سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا کہ ٹی20 فارمیٹ محض 4 گھنٹوں پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ دنیا بھر میں لیگز کے ذریعے بھی کرکٹرز پیسہ کماسکتے ہیں، آپ نے دیکھا انگگلینڈ بہترین آل راؤنڈر بین اسٹوکس حال ہی میں ون ڈے سے ریٹائر ہوگئے جو افسوس ناک ہے لیکن میں ان سے متفق ہوں۔

Related Articles

Back to top button