دنیائے کرکٹ کے معروف امپائر روڈی کرٹزن چل بسے

دنیائے کرکٹ کے نامور امپائر روڈی کرٹزن 73 سال کی عمر میں جان کی بازی ہار گئے، روڈی کرٹزن کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گالف ٹورنامنٹ سے واپسی پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا۔
یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ 73 سالہ روڈی کرٹزن کے ساتھ مزید 3 افراد بھی حادثے کا شکار ہوئے۔
پاکستان کو چین سے 2 ارب ڈالرز کا سستا قرضہ ملنے کی امید
خیال رہے کہ روڈی کرٹزن دنیائے کرکٹ کے صف اول کے امپائرز میں سے ایک تھے۔ انہوں نے 108 ٹیسٹ میچز، 209 ون ڈے اور 14 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے تھے۔