شعیب ملک اور ثانیہ مرزا سکرین پر کیا کرنے والے ہیں؟

کرکٹ اور ٹینس سے جڑی دو معروف شخصیات شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی جوڑی بہت جلد کھیل کے میدان سے نکل کر سینما سکرین پر آنے والی ہے، جی ہاں! شعیب ملک اور ثانیہ مرز کی زندگی بارے بننے والی فلم پر ابتدائی کام شروع ہو چکا ہے۔ ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی پر بالی ووڈ فلم بنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

بھارتی ٹینس سٹار اورشعیب ملک کی اہلیہ نے کہا کہ دونوں کی زندگی پر فلم بنائے جانے کے حوالے سے کچھ لوگوں نے ان سے رابطہ کیا ہے اور ان سے مذاکرات جاری ہیں۔ ابھی تک فلم بنانے کا معاہدہ فائنل نہیں ہوا تاہم یہ طے ہے کہ فلم بن کر رہے گی۔

پاکستانیوں کی بھابھی کہلائی جانے والی بھارتی ایتھلیٹ نے اپنی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں اداکاری کرنے کے معاملے پر کہا کہ وہ اداکاری نہیں کر سکتیں۔ ثانیہ مرزا کے مطابق وہ کیمرے کا سامنا نہیں کر سکتیں، وہ شرمیلی ہیں اور اداکاری کوئی آسان کام نہیں.

کراچی کو اسلام آباد سے سنسنی خیز مقابلے میں 1 رنز سے شکست

تاہم انہوں نے اپنے کردار کے لیے اداکاری کرنے کے امکان کو یکسر مسترد نہیں کیا، ثانیہ نے بتایا کہ وہ شعیب ملک بارے کچھ نہیں کہہ سکتیں کہ وہ اداکاری کر سکتے ہیں یا نہیں مگر انہیں اپنا معلوم ہے کہ وہ کیمرے کا سامنا کرنے سے شرماتی ہیں۔

ٹینس سٹار نے ایک انٹرویو میں اپنی ازدواجی زندگی پر بھی باتیں کیں اوراعتراف کیا کہ ان کے اور شعیب کے درمیان عام طور پر اختلافات نہیں ہوتے، ساتھ ہی ثانیہ نے یہ اعتراف بھی کیا کہ بعض اوقات ان کے درمیان شدید اختلافات بھی ہو جاتے ہیں مگر جلد ہی ان میں صلح ہو جاتی ہے۔

ثانیہ کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑی اپنی حس مزاح کی وجہ سے بہترین ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں اور شعیب ملک ہمیشہ ان کے فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں، خیال کیا جا رہا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنائے جانے کے حوالے سے ابتدائی معاملات کا اعلان رواں برس کے اختتام تک کر دیا جائے گا۔

ممکنہ طور پر ان کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے برس ہوگا اور تب تک ثانیہ مرزا ٹینس سے ریٹائرڈ ہو چکی ہوں گی۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان پہلی ملاقات 2003 میں ہوئی تھی اور 2009 تک دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہو چکے تھے، دونوں نے 2010 میں 12 اپریل کو شادی کی تھی، جس کے بعد دونوں دبئی منتقل ہو گئے تھے، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جلد دونوں ’اردو فلکس‘ پر ٹاک شو بھی کرتے دکھائی دیں گے جب کہ حال ہی میں دونوں نے اپنے پرفیوم اور میک اپ مصنوعات کو بھی متعارف کرایا تھا۔

Related Articles

Back to top button