بھارتی جارحیت  پر پاکستان کا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا : مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کہاکہ بھارتی بزدلانہ جارحیت کا روشنی میں دیاگیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ پاک سرزمین کے سپاہیو! تم پر سلام ہو،تمہارے جذبےکو سلام ہو،تمہاری غیرت کو سلام ہو۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاک فوج کی جانب سے 10 مئی کی صبح  آپریشن بنیان المرصوص کے تحت بھارتی جارحیت کے خلاف عبرت ناک جوابی کارروائی پر فخرکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بزدلانہ جارحیت کا روشنی میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

مریم نواز نےکہا پاک سرزمین کے سپاہیو! تم پر سلام ہو، تمہارے جذبےکو سلام ہو،تمہاری غیرت کو سلام ہو،سلام ہے ان محافظوں کو جنہوں نے صرف گولی سے نہیں بلکہ غیرت،حکمت اور شجاعت سے جواب دیا۔

ان کاکہنا تھاکہ آپریشن بنیان المرصوص جوابی کارروائی نہیں،یہ آپریشن تاریخی اعلان ہےکہ ہم کمزور نہیں،امن کےلیے خاموش تھے،جب دشمن نے حد پار کی تو پاکستان نے صبر کو حکمت میں بدلا اور کڑی ضرب لگائی،امن کے خواہاں ضرور ہیں لیکن جارحیت کا جواب خاموشی نہیں،ضرب ہوتا ہے،پاکستان کی سرحدیں صرف خاردار تاروں سےنہیں،شہیدوں کے لہو سے محفوظ ہیں۔

بھارت اب حملہ نہیں کرے گا تو ہم بھی نہیں کریں گے : اسحٰق ڈار

واضح رہےکہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دیتےہوئے 10 مئی کی صبح ادھم پور،آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کر دیا جب کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کردیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کردیا۔

اس کےعلاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتےرہے۔

Back to top button