مریم نواز پنجاب میں پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کےلیے تیار

وزیر اعلیٰ مریم نواز صوبہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے تحفظات پر بات کرنے کےلیے آمادہ ہوگئیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی والوں کو آپ سے تحفظات ہيں کہ ان کے پنجاب میں کام نہيں ہو رہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جواب دیا کہ پیپلز پارٹی والے ان سے بات کریں گے تو وہ بات کریں گی۔

مریم نواز نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزيشن کے احتجاج پر کہا کہ بدتمیزی اور بدتہذیبی کی جو بنیاد اپوزیشن نے رکھی ہے یہ خود اس کا نشانہ بن رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ عوام کو اب شعور آگیا ہے،لوگ ترقی اور اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں،عوام کو پتا چل گیا ہےکہ بدتہذیبی اور عوام کی خدمت میں کیا فرق ہے۔

 عوام کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے،نوازشریف


یاد رہےکہ گزشتہ روز پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہوا۔

 اسپیکر قومی اسمبلی نے صدر آصف علی زرداری کو خطاب کی دعوت دی تو اپوزیشن نے شدید نعرے بازی اور شور شرابہ شروع کردیا۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے اپوزیشن ارکان سے نعرےلگوائے۔

Back to top button