اڈیالہ جیل کا قیدی اور اس کے ساتھی مریم نواز کے بغض میں مبتلا ہیں : عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کا قیدی اور اس کے ساتھی مریم نواز کے خلاف بغض میں مبتلا ہیں۔مریم نواز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سےدو صوبوں کی حکومتیں سخت پریشان ہیں۔ مریم نواز ایک سال بعد عوام کے سامنےاپنی کارکردگی پیش کرنےوالی پہلی وزیر اعلیٰ ہیں۔

صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہاکہ پہلے عمران خان مریم نواز کے بارے میں اخلاقیات سے گری ہوئی گفتگو کرتا تھا،اب یہ کام علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف نے بھی شروع کردیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہاکہ خط بازیاں کرنا آپ کےلیڈر اور آپ لوگوں کی پرانی عادتیں ہیں جو آج تک نہیں بدلیں، عمران خان کی ٹریننگ پر ہی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور ان کے ترجمان مریم نواز کے بارےمیں ایسی گفتگو کرتے ہیں۔ ان کی زبان،ان کی باتوں سے ان کی خاندانی اقدار اور ان کی فیملی کی خواتین پر ترس آتا ہے۔

انہوں نےکہاکہ مریم نواز آج پنجاب سمیت پاکستان کے نوجوانوں کی پسندیدہ لیڈر بن چکی ہیں اور نارووال کے کامیاب جلسےمیں نوجوانوں کی بڑی تعداد اس بات کا واضح ثبوت ہے۔

عظمیٰ بخاری نےکہا کہ اڈیالہ جیل کا قیدی اور اس کے ساتھی مریم نواز کےخلاف بغض میں مبتلا ہیں۔ مریم نواز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سےدو صوبوں کی حکومتیں سخت پریشان ہیں۔

سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیس میں سپریم کورٹ انڈر ٹرائل نہیں: آئینی بینچ

انہوں نے مخالفین کو مشورہ دیاکہ وہ تعصب کی عینک اتار کر پنجاب میں جاری بہترین منصوبوں کی تعریف کریں۔ان کاکہنا تھاکہ مریم نواز کو عوامی خدمت کا درس اپنے والد سے ملا ہے اور وہ اسی وژن کے ساتھ کام کررہی ہیں۔

Back to top button