مولانا فضل الرحمٰن نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی مخالفت کر دی

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانےکی حمایت نہیں کرتےیہ جمہوریت کےمنافی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہاکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کوئی حکومت نہیں،دونوں صوبوں میں افراتفری ہے،ملک میں انار کی مسئلے کاحل نہیں، دھاندلی سےپاک دوبارہ الیکشن کرائیں۔

انہوں نےکہاکہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانےکی حمایت نہیں کرتے،گورنر راج جمہوریت کےمنافی ہے لیکن ناگزیر حالات میں لگایا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب چارسدہ میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کےہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئے عوامی نیشنل پارٹی کےصدر ایمل ولی کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کو سپورٹ کرتےہیں،پی ٹی آئی غیرجمہوری رویہ رکھتی ہے، 9 مئی اور 24 نومبر کےواقعات پابندی کا بہترین جواز ہیں،گورنر راج مسئلےکا حل نہیں،گورنر راج سےصرف انا اور ضد پوری ہوجائے گی۔

گورنر راج سے نہیں ڈرتے، وفاق میں ہمت ہے تو لگا کر دکھائے : علی امین گنڈاپور

ادھر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکراچی میں تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی کسی پارٹی پر پابندی کی حمایت نہیں کرےگی۔

Back to top button