9 مئی مقدمات : عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے پھر انکار

9 مئی کے مقدمات میں عمران خان نے شامل تفتیش ہونے سے ایک بار پھر انکار کر دیا جب کہ انہوں نے پولی گرافک،فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ بھی نہیں کرائے۔
لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی جہاں عمران خان نے 9 مئی کے مقدمات کے سلسلے میں تیسری مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔جس کےبعد لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔
پولیس ذرائع کاکہنا ہےکہ عمران خان کے پولی گراف،فوٹو گرامیٹرک اور وائس میچنگ ٹیسٹ انتہائی ضروری ہیں اور ان کےبغیر تفتیش آگے نہیں بڑھ سکتی۔
واضح رہے کہ لاہور پولیس 3 روز سے عمران خان کا پولی گراف،فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنے آ رہی ہے۔
وزیراعظم کی آئی ایم ایف وفد سے ملاقات، اصلاحات پر اطمینان کا اظہار
یاد رہے کہ 9 مئی کے پر تشدد واقعات سےمتعلق عمران خان پر 11 مقدمات درج ہیں جن کی تحقیقات جاری ہیں،تاہم بار بار تفتیش سے انکار تفتیشی عمل میں رکاوٹ بن رہاہے۔