نو مئی مقدمات : سزا یافتہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے گزشتہ روز مقدمات کا فیصلہ سناتےہوئے چاروں ملزمان کو 10، 10 سال قید اور 6، 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔سزا یافتہ ملزمان کےخلاف تھانہ شادمان اور تھانہ سرور روڈ میں مقدمات درج تھے۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو مجرمان کی سزا کےلیے جیل وارنٹ بھی جاری کردیے۔

190 ملین پاؤنڈ کیس: ملک ریاض کے بیٹے کی 405 کنال اراضی نیلام کر دی گئی

یاد رہے کہ عدالت نے 9 مئی کو راحت بیکری کے باہر گاڑیاں جلانےاور تھانہ شادمان کو آگ لگانے کےمقدمات کا فیصلہ سناتےہوئے سینئر رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو دونوں مقدمات سے بری کر دیا تھا۔

Back to top button