9 مئی مقدمات : پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید شوہر سمیت گرفتار

لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ سے پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید اور ان کے شوہر عتیق کو قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے گرفتار کرلیا ہے۔
پی ٹی آئی کی متحرک کارکن صنم جاوید اور ان کے شوہر عتیق کو 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں انویسٹی گیشن پولیس تھانہ اسلام پورہ نے گرفتار کیا ہے۔
گرین ٹاؤن میں قانون نافذ کرنےوالے ادارے نے کارروائی کی،صنم جاوید کے ساتھ ان کے خاوند کو بھی حراست میں لیاگیا، پولیس حکام کا کہنا ہےکہ صنم جاوید اور اس کے خاوند کےخلاف دہشت گردی کے مقدمات درج تھے۔
واضح رہےکہ اس سے قبل 14 جولائی 2024 کو بھی صنم جاوید کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے رہائی کےبعد اسلام آباد پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو سیشن کورٹ اسلام آباد پیش کیاگیا تھا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے دلائل مکمل ہونےپر فیصلہ محفوظ کیا تھا، ایف آئی اے کی جانب سے صنم جاوید کے 6 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ڈیوٹی جج ملک محمد عمران کی عدالت میں محفوظ فیصلہ سناتےہوئے ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی تھی۔
پہلگام حملے کے بعد پاک بھارت جنگ شروع، پاکستانیوں کا پلہ بھاری
عدالت نے صنم جاوید کے وکلا کی مقدمے سے ڈسچارج کرنےکی استدعا منظور کرلی اور رہائی کےبعد صنم جاوید گھر روانہ ہو گئی تھی،ابھی ان کی رہائی کو کچھ دیر ہی ہوئی تھی کہ اسلام آباد کی رمنا پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔