9 مئی مقدمات : شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان میں درج جلاؤ گھیراؤ کے مقدمےمیں رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی یاسمین راشد اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی،دوران سماعت ملزمان نےصحت جرم سے انکار کیا۔
دیگر ملزمان میں شاہ محمود قریشی،ڈاکٹر یاسمین راشد،صنم جاوید سمیت دیگر شامل ہیں،تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سےگرفتاری کےبعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا،اس دوران فوجی،سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیاگیا تھا،اس دوران کم از کم 8 افراد جان بحق اور 290 زخمی ہوئے تھے۔
آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
اس کےبعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے ساتھ لڑائی،توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔