جوڈیشل کمیشن کے رکن ایڈووکیٹ اختر حسین مستعفی

جوڈیشل کمیشن کے رکن اور سینئر وکیل اختر حسین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دےدیا ہے۔ اختر حسین نے حالیہ عدالتی تقرریوں میں تنازعات کو جواز بناتےہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔اختر حسین پاکستان بار کونسل کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے نامزد رکن تھے۔

رکن جوڈیشل کمیشن آف پاکستان ایڈووکیٹ اختر حسین نے چیئرمین جوڈیشل کمیشن جسٹس یحییٰ آفریدی کو بھجوا دیا۔

اختر حسین نے استعفے میں موقف اپنایا ہےکہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں، پاکستان بار کونسل نےمجھے 3 مرتبہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا رکن نامزد کیا، اپنی ذمہ داریاں اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق انجام دیتارہا۔

ایڈووکیٹ اختر حسین نے اپنے فیصلے کی وجہ بیان کرتےہوئے لکھاکہ حالیہ عدالتی تقرریوں سے متعلق تنازعات کی بنا پر مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا،جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے مستعفی ہوتا ہوں۔

انہوں نے لکھاکہ عدلیہ کی ترقی، خودمختاری کےلیے اپنی کوششیں جاری رکھوں گا، چیئرمین پاکستان بار کونسل کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ذرائع کےمطابق جوڈیشل کمیشن میں نئے رکن کے تقرر کےلیے پاکستان بار کونسل نے اہم اجلاس بدھ کو طلب کرلیا، رکن جوڈیشل کمیشن کےلیے سینئر وکیل احسن بھون کو نامزد کیےجانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 26ویں آئینی ترمیم کےتحت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی تشکیل کےلیے حکومت اور اپوزیشن سے نام طلب کیےتھے۔

آئینی ترمیم کےمطابق سپریم کورٹ کے ججز کی تعیناتی کےلیے 13 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائےگا جس کے سربراہ چیف جسٹس ہوں گے۔

26ویں آئینی ترمیم کےمطابق 13 رکنی جوڈیشل کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس پاکستان ہوں گے،جب کہ عدالت عظمیٰ کے 3 سینیئر ترین ججز بھی کمیشن کا حصہ ہوں گے اور آئینی بینچ کا سینیر ترین جج بھی جوڈیشل کمیشن کا رکن ہو گا۔

کمیشن کے ارکان میں وزیر قانون،اٹارنی جنرل اور کم از کم 15 سالہ تجربے کا حامل پاکستان بار کونسل کا ایک نمائندہ بھی شامل ہوگا۔

کیا سابق وزیر اعظم نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے کہ یہ غلط ہوا؟ : آئینی بینچ

 

قومی اسمبلی اور سینیٹ سے 2 حکومتی اور 2 اپوزیشن ارکان بھی رکن ہوں گے، جب کہ سینیٹ میں ٹیکنوکریٹ الیکشن لڑنے کےلیے اہل خاتون یا غیر مسلم کو بھی 2 سال کےلیے جوڈیشل کمیشن کاحصہ بنایا جائےگا،اس رکن کا تقرر چیئرمین سینیٹ کریں گے۔

Back to top button