میانوالی : سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک

پنجاب کی تحصیل میانوالی کے علاقے رحمانی خیل موڑ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 خطرناک دہشت گرد ہلاک جب کہ 6 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتےہوئے فرار ہوگئے۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) کا کہنا ہےکہ میانوالی کے علاقے رحمانی خیل موڑ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کےدرمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجےمیں 3 خطرناک دہشت گرد ہلاک جب کہ 6 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ۔

ترجمان کےمطابق سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کےلیے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی،اس دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی،فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جب کہ 6 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق دہشت گردوں کے قبضےسے رائفلیں، 3 دستی بم،گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے جب کہ مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کےلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

جموں و کشمیر کے عوام سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کے منتظر ہیں : عاصم افتخار

ترجمان کاکہنا ہےکہ سی ٹی ڈی ٹیموں نے رمانی خیل موڑ کے قریب ناکہ بندی کرلی ہے جب کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے،ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پولیس چوکیوں پر بڑے حملےکی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔

Back to top button